وزیراعلیٰ پنجاب آج ہمارے مساجد کے آئمہ کو 10 ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب آج ہمارے مساجد کے آئمہ کو 10 ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہیں
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مساجد کے آئمہ کو معمولی رقم کے ذریعے خریدنے کی کوشش کررہی ہیں
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آئمہ کو دس ہزار روپے کا وظیفہ دے کر اپنی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہیں
یہ طریقہ خیبرپختونخوا میں بھی چند سال قبل آزمایا گیا تھا،
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مساجد کے آئمہ، خطبا اور مدارس کے اساتذہ خوددار لوگ ہیں، جو حکومت کے زیرِ اثر نہیں آتے۔ “ہم نے ہمیشہ اپنی مذہبی تحریکوں کو حکومت کی مداخلت یا مالی امداد کے بغیر چلایا ہے، اس لیے ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ دینی مدارس میں کسی بھی حکومتی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں