خطے میں نئی صف بندی شروع،امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

 خطے میں نئی صف بندی شروع،امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا




کوالالمپور(این این آئی)امریکا اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پِیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان  اور معلومات کے اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گا۔ہیگسیتھ کے مطابق یہ فریم ورک علاقائی استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔

جب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حال ہی میں بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی پر گفتگو کی۔

معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی وزیرِ دفاع نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم شراکت داریوں میں سے ایک ہیں۔ہیگسیتھ نے اس معاہدے کو (مہتواکانکشی اور تاریخی) قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں افواج کے درمیان مزید گہرے اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے

بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ یہ ملاقات آسیان دفاعی وزرائے اجلاس پلس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی وزیرِ دفاع نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم شراکت داریوں میں سے ایک ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں