Skip to main content

Featured

Adidas Celebrates Pokémon’s 30th Anniversary With a Massive Sneaker Collection

 Adidas Celebrates Pokémon’s 30th Anniversary With a Massive Sneaker Collection. Pokémon is turning 30, and adidas is marking the milestone with one of its most character-packed footwear collaborations yet. The new Pokémon x adidas 30th Anniversary collection brings the world of Pokémon into several of adidas’ most recognizable sneaker silhouettes, combining classic footwear designs with details inspired by some of the franchise’s most recognizable characters. The collection puts the spotlight on Pikachu, Mewtwo, Rayquaza, Charmander, Charmeleon, Charizard, Gastly, Haunter and Gengar, giving different Pokémon their own visual treatment rather than simply placing a logo on an existing sneaker. Pikachu Takes Over the Superstar Pikachu receives multiple designs, including versions of the iconic adidas Superstar as well as the Pro Model. The Superstar styles experiment with bright yellow, white and character-inspired detailing, while the Pro Model takes the concept further with a more ...

تنہائی میں ایک اور موت؛ ایئرفورس سے ریٹائرڈ شخص کی 15 دن پرانی لاش برآمد

 تنہائی میں ایک اور موت؛ ایئرفورس سے ریٹائرڈ شخص کی 15 دن پرانی لاش برآمد


پنجاب کے ضلع چکوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر سے پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر کی 15 روز پرانی لاش ملی ہے۔


پولیس کے مطابق یہ واقعہ محلہ زمرد ٹاؤن میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت 64 سالہ خورشید بابر کے نام سے ہوئی جو اپنی رہائشگاہ کی پہلی منزل پر مردہ حالت میں پائے گئے۔


بتایا گیا ہے کہ خورشید بابر پاک فضائیہ سے ریٹائرڈ تھے۔ ان کے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، بیٹیاں چکوال میں ہی مقیم ہیں جبکہ بیٹا روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک رہائش پذیر ہے۔


نواسہ جب گھر پہنچا تو پہلی منزل کی سیڑھیوں کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ اس نے پڑوسیوں کی مدد سے چھت کے راستے اوپر جا کر دیکھا تو کمرے سے شدید بدبو آ رہی تھی۔ شور سن کر اہلِ محلہ بھی جمع ہو گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔


پولیس نے جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو کمرے میں لائٹ اور پنکھا چل رہے تھے جبکہ چارپائی پر خورشید بابر کی مسخ شدہ لاش موجود تھی۔ ان کے جسم پر قمیض نہیں تھی اور پیٹ پھولا ہوا تھا۔ ابتدائی مشاہدے کے مطابق، وہ چارپائی پر بیٹھے ہوئے پیچھے کی جانب گر کر فوت

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی وفات کو تقریباً پندرہ دن گزر چکے تھے۔ پولیس کے مطابق مرحوم کو شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض لاحق تھے۔

Comments