قومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپےکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن
قومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپےکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ قومی ایئرلائن (PIA) نے ایف بی آر کے لیے جمع کیا گیا 28 ارب روپے کا ٹیکس خود استعمال کر لیا۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر افنان اللہ نے کی، جس میں نجکاری کمیشن کے حکام نے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔
یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کے پروازوں کے روٹس بحال ہو چکے ہیں، جبکہ مانچسٹر کی براہِ راست پروازوں کی بکنگ اگلے چار ماہ تک مکمل ہو چکی ہے
پری کوالیفائیڈ بڈرز کی جانچ تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اب نجکاری کے معاہدے کی شقوں پر کام جاری ہے۔ معاہدے کے حتمی مسودے کے بعد بولی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں