امریکہ اور چین میں تجارتی معاہدہ طے پاگیا، نایاب معدنیات کی تجارت پر اتفاق، ٹیرف میں کمی کا اعلان

 امریکہ اور چین میں تجارتی معاہدہ طے پاگیا، نایاب معدنیات کی تجارت پر اتفاق، ٹیرف میں کمی کا اعلان



امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوسان میں ہونے والی چینی و امریکی صدور کی اہم ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین پر ٹیرف 57 سے کم ہو کر 47 فیصد ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کو1 سے 10 کے اسکیل پر 12 نمبرز دوں گا، ان سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔
دیگر ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں، تو امریکا کے لیے بھی مناسب ہے کہ یہ تجربے بحال کرے، نیوکلیئر ٹیسٹنگ سائٹس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں