اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر کی دل کو چھو لینے والی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت

 اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر کی دل کو چھو لینے والی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت


اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی خوبصورت قرآنی تلاوت نے سوشل میڈیا پر دل جیت لیے، ان کی روح پرور تلاوت کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی۔


عرب میڈیا کے مطابق جینیفر گراؤٹ نے الجزیرہ کے ایک پروگرام میں نہایت پُرسوز آواز میں قرآنِ مجید کی تلاوت کی۔ ان کے درست تلفظ اور خوبصورت اندازِ تلاوت نے سننے والوں کو بے حد متاثر کیا، لاکھوں افراد نے ویڈیو دیکھ کر اسے ایمان افروز قرار دیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد عربی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ مختلف اسلامی تقریبات میں قرآنِ پاک کی تلاوت کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے انہیں زندگی کا حقیقی سکون اور مقصد عطا کیا
جینیفر گراؤٹ نے چند برس قبل گلوکاری چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔ وہ 2013 میں مشہور ٹی وی شو عربز گاٹ ٹیلنٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے عربی زبان نہ جاننے کے باوجود عربی میں گانا گا کر شہرت حاصل کی تھی


اسلام قبول کرنے کے بعد افریقی ملک مراکش میں تقریباً چار سال قیام کیا، جہاں انہوں نے عربی ثقافت اور اسلامی تعلیمات سے گہری وابستگی پیدا کی۔ آج وہ اپنے عربی گانوں اور دل کو چھو لینے والی قرآنی تلاوت کے باعث عرب دنیا میں خاصی مقبول ہیں۔



تبصرے

مشہور اشاعتیں