علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو فیلڈ مارشل پسند کرتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعویٰ
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو فیلڈ مارشل پسند کرتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعویٰ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پسندیدہ افراد میں شامل ہیں۔
افضل مروت نے کہا کہ جب علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تو “یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ دونوں وہ شخصیات ہیں جنہیں آرمی چیف پسند کرتے ہیں۔”
ایک شخص نے انہیں بتایا کہ ایک میٹنگ کے دوران آرمی چیف نے محسن نقوی کی جانب دیکھ کر کہا، “کیا آپ نے انہیں بتایا کہ میں ان کو پسند کرتا ہوں؟” — اور یہ بھی کہا کہ “جب بھی بیرسٹر گوہر ٹی وی پر آتے ہیں، میں آواز بڑھا کر سنتا ہوں کہ وہ کیا کہہ رہے
شیر افضل مروت نے ایک بڑا دعویٰ کیا تھا کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان 25 نومبر 2024 کو ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت عمران خان کی رہائی ہونی تھی۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 3 نومبر کو مذاکرات کا آغاز ہوا، جس کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ شامل تھے۔ ایک موقع پر شیر افضل مروت بھی اس کمیٹی کا حصہ بنے۔



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں