آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئ

 آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئ





آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ بین آسٹن رواں ہفتے کے آغاز میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ اس مرتبہ انہیں میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگی اور ان کی موت اسپتال میں ہوئی۔اس واقعہ سے متعلق کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی ہے کہ بین آسٹن کو تھروئنگ ڈیوائس کی گیند گردن پر لگی جس کے بعد انہیں ایمبولینس وکٹوریہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا


ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا تاہم اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا، بین آسٹن کو اسی طرح گردن پر گیند لگی جیسے 11 برس قبل آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو لگی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کی فیملی نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔



تبصرے

مشہور اشاعتیں