چلغوزے کی قیمت میں حیران کن کمی

 چلغوزے کی قیمت میں حیران کن کمی





ملتان میں سردیوں کے مقبول میوے چلغوزے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد شہریوں کی دلچسپی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ سال 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہونے والا چلغوزہ اس وقت 8 ہزار روپے کلو میں دستیاب ہے، یعنی اس کی قیمت میں 8 ہزار روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں سال چلغوزے کی فصل معمول سے کہیں زیادہ ہوئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں سپلائی میں اضافہ اور قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


کہ اب جب چلغوزہ سستا ہو گیا ہے تو وہ بلا جھجک خریداری کر رہے ہیں۔ ایک شہری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “پچھلے سال چلغوزہ صرف سوچ کر ہی کھاتے تھے، اب خوب دل کھول کر خرید رہے ہیں، سردیوں کی محفلیں پھر سے مکمل ہو گئی ہیں۔”

تبصرے

مشہور اشاعتیں