پنجاب میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سِوا لاؤڈسپیکر کے ہرقسم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

 پنجاب میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سِوا لاؤڈسپیکر کے ہرقسم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی




پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے بڑے اور سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے میں فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔



جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے علاوہ کسی بھی مقصد کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی، جب کہ اشتعال انگیز تقاریر یا مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے شہریوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پنجاب کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا — کسی کو بھی صوبے کو انتشار یا فساد کی نذر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔




تبصرے

مشہور اشاعتیں