لاپتا این سی سی آئی اے افسر کے ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے کا انکشاف
لاپتا این سی سی آئی اے افسر کے ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے کا انکشاف
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کے ایک اور لاپتا عہدیدار ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی تحویل میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور بھتہ خوری کے ایک مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے
گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو محمد عثمان کو تلاش کرنے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی تھی، یہ پیش رفت اْس وقت سامنے آئی تھی، جب روزینہ عثمان نے اپنے شوہر کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ 14 اکتوبر کو چار مسلح افراد نے ان کے شوہر کو اغوا کرلیا تھا تاہم لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے 29 اکتوبر کے ایک مختصر حکم نامے کے مطابق محمد عثمان ایف آئی اے کی تحویل میں تھے اور انہیں تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں ہفتے کو ضلعی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں