امریکی صدر نے پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دے دیا
امریکی صدر نے پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دے دیا
گیونگجو(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ تنازع کے خاتمے میں اپنے کردار کو دہراتے ہوئے اسے سراہا۔جنوبی کوریا کے شہر گیونگجو میں منعقدہ ایشیا اکنا کے دوپہر کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بھارت، پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تنازع کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر رہا ہوں، اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی کے لیے میرے دل میں بڑا احترام اور محبت ہے، ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔
اسی طرح پاکستان کے وزیراعظم ایک شاندار شخصیت ہیں اور وہاں ایک فیلڈ مارشل ہیں، آپ جانتے ہیں وہ فیلڈ مارشل کیوں ہیں؟ کیونکہ وہ بہترین جنگجو ہیں، وہ واقعی ایک عظیم شخص ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے نریندر مودی سے فون پر کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کر سکتے مودی نے کہا کہ نہیں، ہمیں ضرور کرنا ہوگا، میں نے کہا کہ نہیں، ہم نہیں کر سکتے، آپ پاکستان سے جنگ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسی طرح کی بات پاکستان کی قیادت سے بھی کی’میں نے کہا کہ، ہم آپ کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے کیونکہ آپ بھارت سے لڑ رہے ہیں
دو دن بعد دونوں ملکوں نے فون کیا اور کہا کہ ہم سمجھ گئے، اور انہوں نے لڑائی روک دی، کیا یہ حیرت انگیز نہیں؟ آپ سوچتے ہیں بائیڈن ایسا کر سکتے؟ مجھے نہیں لگتا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم معاہدے کر رہے تھے، تو میں نے بس ایک جملہ شامل کیا، ‘ایک دوسرے پر گولیاں چلانا بند کرو انہو ںنے کہاکہ 7 طیارے گرائے گئے تھے اور جنگ رک گئی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کامیابی سخت تجارتی پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوئی



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں