ٹرمپ نے 80 ہزارامریکی ویزے منسوخ کردیے
ٹرمپ نے 80 ہزارامریکی ویزے منسوخ کردیے
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف جرائم میں ملوث تقریباً 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں
زیادہ تر ویزے ان افراد کے منسوخ کیے گئے جن پر تشدد، چوری اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے جیسے مقدمات درج تھے
تقریباً 16 ہزار ویزے ایسے افراد کے منسوخ کیے گئے جو نشے میں ڈرائیونگ کے الزام میں پکڑے گئے تھے، جبکہ 12 ہزار ویزوں کی
منسوخی تشدد کے مختلف واقعات سے متعلق تھی۔
اگست کے مہینے میں ویزا میعاد ختم ہونے اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 6 ہزار طلبہ کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چارلی کرک پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ مزید 6 ویزے منسوخ کیے گئے



Comments
Post a Comment