طیفی بٹ کے معاملے پر حمزہ شہباز اور مریم نواز میں تلخ کلامی کا دعویٰ

 طیفی بٹ کے معاملے پر حمزہ شہباز اور مریم نواز میں تلخ کلامی کا دعویٰ




دبئی سے لاہور منتقلی کے دوران مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے طیفی بٹ کے معاملے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان تلخ کلامی ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔صحافی اعزاز سید کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے مریم نواز کو فون کر کے کہا کہ “طیفی بٹ کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہو

آپ اپنے والد صاحب سے پوچھیں”، جس پر مریم نواز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا “چیخو مت” اور گفتگو ختم کرتے ہوئے فون بند کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مکالمہ تقریباً دو سے اڑھائی منٹ تک جاری رہا

Comments