محکمہ موسمیات کی کل سے بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی کل سے بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے مطابق 4 اور 5 نومبر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں
رپورٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ مری اور گلیات سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ممکن ہے
بارشوں سے اسموگ میں کمی کی امید ہے، شہری احتیاط برتیں، ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں
خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں
جبکہ کسان حضرات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔



Comments
Post a Comment