ظہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے کتنے ارب روپے خرچ کئے گئے ؟ اہم رپورٹ سامنے آ گئی
ظہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے کتنے ارب روپے خرچ کئے گئے ؟ اہم رپورٹ سامنے آ گئی
نیویارک کے میئر کے انتخابات میں ظہران ممدانی کی جیت روکنے کے لیے 26 ارب پتی افراد نے مشترکہ طور پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ان ارب پتی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم انتخابی مہمات پر صرف کی، تاکہ ممدانی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو کم کیا جا سکے۔
سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر عطیہ کیے
دلچسپ بات یہ ہے کہ ارب پتیوں میں سے صرف دو افراد نے ظہران ممدانی کی کھل کر حمایت کی۔ ان میں ایلزبتھ سمنز شامل ہیں، جنہوں نے ڈھائی لاکھ ڈالر عطیہ کیے، جبکہ گیٹ ہب کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنر نے 20 ہزار ڈالر ممدانی کی انتخابی مہم کے لیے فراہم کیے



Comments
Post a Comment