اس وقت شہباز شریف کہاں ہیں؟

 



خطرہ کی پہلی بڑی گھنٹی بج چکی : ٹن، ٹن


شاہ جی جلدی سے کچھ کیجئے۔ طاقت کا ڈنڈا آپ کے ہاتھ سے چھینا جا رہا ہے !


پچھلی پوسٹ کرنے کے بعد، مجھے ایک میسج موصول ہوا، چیک کرو اس وقت شہباز شریف کہاں ہیں؟


یقین نہ آیا کہ وہ بحرین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔ آج 26 ہے، اور کل 27۔ کل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ خالی ہو جائے گا۔ ٹیکنیکلی اس کا مطلب یہ ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے جانے کے بعد تینوں افواج کا کوئی باس نہیں ہوگا۔


بحرین میں بیٹھ کر شہباز شریف محفوظ ٹیلی فون سے، کچھ لوگوں کو کالاں کریں گے، باتاں کریں گے۔ ٹن، ٹن۔ 


اگر شہباز شریف دو چار دن اور بحرین میں رک گئے تو؟

اگر انہوں نے کل نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوتا، تو وہ بنا نوٹیفکیشن جاری کیے بحرین جاتے ہی کیوں؟ یہ کوئی اتنا چھوٹا مسئلہ تو نہیں کہ نظر انداز کیا جا سکے !


آج کافی عرصہ بعد نواز شریف بھی بولے ہیں کہ ان لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے جو عمران خان کو لائے۔۔ ایک اور ٹن، ٹن۔ 


سسٹم اگر آپ کے مکمل ساتھ ہوتا تو بغیر نوٹیفکیشن جاری کیے شہباز شریف بحرین جا ہی نہ پاتے۔ ایک اور ٹن، ٹن۔


کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نوٹیفکیشن آپ پہلے ہی دستخط کروا چکے ہیں، اگر واقعی ایسا ہے تو پھر اسے چھپا رکھنے کی ضرورت سمجھ نہیں اتی۔

کل عمران خان کی بہنوں کا پورا پروگرام تھا اڈیالہ کے باہر دھرنا دینے کا، رات کے 12 بجے بتایا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، اب حالات انقلاب کی طرف جائیں گے، مگر چند ہی منٹوں بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ کس کے کہنے پر؟ ٹن، ٹن


تین دن رہ گئے ہیں 29 نومبر تک۔ جنرل فیض کو ابھی تک سزا نہیں سنائی جا سکی۔ ٹن، ٹن


نوٹیفکیشن پر شہباز شریف کے علاوہ آصف زرداری کے دستخط بھی چاہیے ہوں گے۔ اگر انہیں بھی اچانک کوئی دورہ پڑ گیا تو ؟ ایک اور ٹن، ٹن۔ 


اگر حالات کی یہ بے یقینی ایسے ہی برقرار رہی تو آپ کے وفادار بھی کچھ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ٹن، ٹن


قارئین کرام : پتہ نہیں کیا ہوتا ہے۔ مگر لگ یہ رہا ہے کہ حالات اس سے زیادہ گھمبیر ہیں، جتنے نظر آ رہے ہیں۔

آج طاقت کے ایوانوں میں، غلام گردشوں میں، ہر طرف گھنٹیاں بج رہی ہیں : ٹن، ٹن۔ ٹن، ٹن۔


رہے نام اللہ کا 🙏

Comments