Featured
- Get link
- X
- Other Apps
وینزویلا کا صدر امریکہ کی حراست میں۔
امریکی بدمعاش عالمی آرڈر سے بالاتر ہو کر کام کرتا ہے، کسی بھی ملک پر حملہ کرنے اور اس کے مفادات کی مخالف حکومتوں کا تختہ الٹنے کے لیے آزاد ہے۔ امریکہ کے لیے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی موجود نہیں ہے۔
وینزویلا دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، جہاں 303 بلین بیرل تیل کے ثابت شدہ ذخائر ہیں۔ امریکہ تیل رکھنے والے کسی بھی ملک کو اپنا سمجھتا ہے۔ سازش اور طاقت کے بلبوتے پر جو بھی ان کے راستے میں آتا ہے وہ اُسے ہٹا دیتے ہیں۔ سال کے آخر میں آمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے بارے میں کہا کہ "ہمارے تیل کے حقوق چھین لیے گئے ہیں اور ہماری کمپنیوں کو نکال دیا گیا ہے، اور ہم اُسے واپس چاہتے ہیں۔"
اور کئی مہینوں سے اس پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگاتا رہا ہے, وینزویلا کی حکومت نے بھی سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن امریکی بدمعاش عالمی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں گھس کر آپریش کیا گیا اور اس کے صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت نیویارک لے گئے۔
آمریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ نکولس مادورو قانونی صدر نہیں ہیں۔ ارے باب رے ، اب امریکی بدمعاش فیصلہ کریں گے کہ فلاں فلاں شخص فلاں ملک کے لیے ٹھیک نہیں، اسے ہٹانا ضروری ہیں، اور فلاں بندے کو وہاں کی باگ ڈور دینا چاہتے ہیں۔ کیا امریکی بدمعاش کے لیے ایک ملک میں گھس کر صدر کو اغوا کرنے کے لیے آپریشن کرنا قانونی ہے؟ ایک بات بلکل واضح ہے کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق یا جمہوریت کی بات اب ایک فیشن سٹیٹمنٹ سے زیادہ کچھ نہیں رہ گئی ہے۔ جو آمریکہ رجیم چینج کے لئے استعمال کرتا ہے۔
امریکی فوج نے آسانی سے وینزویلا میں گُھس کر آپریشن کیا اور وہاں کی سکیورٹی فورسز نے کوئی مُزاحمت نہیں دکھائی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپریشن سے پہلے CIA نے انہیں کنٹرول کر رکھا تھا اور وہاں کے فوجی جرنیلوں نے ملک کی سالمیت سے سمجھوتہ کیا ہے۔ وینزویلا کے نائب صدر اور وزیر دفاع ہومیوپیتھک بیانات دے رہے ہیں لیکن بظاہر وہ سب ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ریجیم چینج آپریشن ہوتی رہی ہیں، لیکن ایک ملک کے دارالحکومت سے صدر اور ان کی اہلیہ کو اغوا کرنے کا انتہائی حیران کن واقعہ ہے!
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے تیسری بار محمد شامی کو
- Get link
- X
- Other Apps
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment