Skip to main content

Featured

Adidas Celebrates Pokémon’s 30th Anniversary With a Massive Sneaker Collection

 Adidas Celebrates Pokémon’s 30th Anniversary With a Massive Sneaker Collection. Pokémon is turning 30, and adidas is marking the milestone with one of its most character-packed footwear collaborations yet. The new Pokémon x adidas 30th Anniversary collection brings the world of Pokémon into several of adidas’ most recognizable sneaker silhouettes, combining classic footwear designs with details inspired by some of the franchise’s most recognizable characters. The collection puts the spotlight on Pikachu, Mewtwo, Rayquaza, Charmander, Charmeleon, Charizard, Gastly, Haunter and Gengar, giving different Pokémon their own visual treatment rather than simply placing a logo on an existing sneaker. Pikachu Takes Over the Superstar Pikachu receives multiple designs, including versions of the iconic adidas Superstar as well as the Pro Model. The Superstar styles experiment with bright yellow, white and character-inspired detailing, while the Pro Model takes the concept further with a more ...

پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

 پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر


آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغان طالبان کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا،خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر پشاور میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، انہیں سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا۔آرمی چیف نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور حالیہ پاکـافغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

افغان طالبان بھارتی حمایت یافتہ گروہوں ‘فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Comments