بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15ہزار رنز مکمل کرلیے

 

بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15ہزار رنز مکمل کرلیے


پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 15 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔بابراعظم نے محموعی طور پر 370 انٹرنیشنل اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے۔









بابر انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔بابر سے قبل انضمام الحق نے کریئر میں 20 ہزار 541، یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف نے 17 ہزار 134 اور جاوید میانداد نے 16 ہزار 213 رنز بنائے۔بابر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز بناچکے ہیں۔بابر اعظم کے انٹرنیشنل کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں

No comments:

Post a Comment

New Arrivals for HBO Max October 2026

 New on HBO Max: October 2026 – Full List of New Arrivals October is finally here, and HBO Max is rolling out a massive wave of new movies a...