تربیلا ڈیم میں 636 ارب ڈالر کا سونا موجود ہونے کا دعویٰ
تربیلا ڈیم میں 636 ارب ڈالر کا سونا موجود ہونے کا دعویٰ
چیئرمین ایئر کراچی اور معروف صنعتکار حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں
حنیف گوہر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے تربیلا ڈیم سے غوطہ خوروں کے ذریعے مٹی کے نمونے حاصل کیے، جنہیں بعد ازاں مختلف لیبارٹریز میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹس سے پتہ چلا کہ مٹی میں سونے کی نمایاں مقدار پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حاصل کردہ تناسب کو ڈیم کے متاثرہ حصے کی مجموعی مٹی کے حجم سے ضرب دینے کے بعد تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کا تخمینہ لگایا گیا۔
آرمی چیف نے اس معاملے کو ایس آئی ایف سی کے سربراہ جنرل سرفراز کے سپرد کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے جی ایچ کیو میں بھی ایک باضابطہ پریزنٹیشن دی، جس کے بعد یہ کیس چیئرمین واپڈا سجاد غنی کے حوالے کیا گیا۔حنیف گوہر نے بتایا کہ چیئرمین واپڈا سے ملاقات کے دوران انہوں نے پیشکش کی کہ اگر حکومت چاہے تو یہ منصوبہ سرکاری طور پر مکمل کر سکتی ہے
اس منصوبے سے حاصل ہونے والا تمام سونا ریاست پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ حکومت کے حتمی فیصلے اور باضابطہ جواب کے منتظر ہیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے



Comments
Post a Comment