Skip to main content

Featured

Monsoon Rains Flood Islamabad and Rawalpindi as Nullah Lai Reaches Dangerous Levels.

 Monsoon Rains Flood Islamabad and Rawalpindi as Nullah Lai Reaches Dangerous Levels. ISLAMABAD/RAWALPINDI — September 1, 2026: Intense monsoon rainfall triggered widespread urban flooding across Islamabad and Rawalpindi on Tuesday, disrupting traffic, inundating low-lying areas and forcing authorities to launch emergency measures across the twin cities. Several major roads were affected by accumulated rainwater, while vehicles became stranded in flooded sections. The Islamabad Expressway and other important routes experienced severe traffic disruption as authorities worked to keep roads accessible. Nullah Lai water level rises One of the biggest concerns emerged in Rawalpindi as water levels in Nullah Lai climbed rapidly following heavy rainfall in its catchment areas. Officials reported water levels reaching around 29 feet at Kattarian and 23.5 feet at Gawalmandi, prompting warnings and precautionary evacuation measures for communities located close to the drainage channel. The h...

رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی



عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے ریڈ سی انٹرنیشنل منصوبے کے زیر انتظام نوجوما، رِٹز کارلٹن ریزرو میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے ہیں۔یہ رہائش گاہیں ریڈ سی ریزیڈنسز کا حصہ ہیں، جو نجی جزیروں پر قائم ہیں اور زمین سے تقریباً 26کلومیٹر دور واقع ہیں، جہاں صرف کشتی یا سمندری جہاز کے ذریعے ہی رسائی ممکن ہے۔نوجوما میں مجموعی طور پر 19مکمل طور پر علیحدہ ولاز موجود ہیں، جنہیں رازداری، سکون اور قدرتی ماحول سے قربت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رونالڈو نے اس مقام کو ہر لحاظ سے غیرمعمولی قرار دیا اور کہا کہ پہلی ہی آمد پر انہیں اور جارجینا کو اس جزیرے کی فطری خوبصورتی سے خاص لگا محسوس ہوا۔جوڑے نے ایک تین بیڈ روم والا اور ایک دو بیڈ روم والا ولا خریدا ہے جس کے ساتھ وہ اس ریزورٹ کے ابتدائی مالکان میں شامل ہو گئے ہیں۔اس سرمایہ کاری کے ذریعے انہیں مکمل پرائیویسی اور آرام میسر ہوگا۔رپورٹس کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل میں ایک ولا کی کم از کم قیمت 15.5ملین سعودی ریال (تقریباً ایک ارب 15کروڑ روپے)سے زائد ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ رونالڈو نے دونوں ولاز کی کتنی قیمت ادا کی ہے۔ریڈ سی انٹرنیشنل کے سی ای او جان پیگانو کے مطابق رونالڈو کی خریداری اس مقام کی منفرد کشش کی عکاس ہے، جہاں لگژری، فطرت اور پائیداری کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ 2040ء تک مثبت ماحولیاتی اثرات کے ہدف کے تحت مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی پر مبنی ہے، جبکہ یہ مقام مشہور شخصیات اور نجی چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک مثالی انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔

Comments