Skip to main content

Featured

Forgotten Island Opens With $12.8 Million at Domestic Box Office.

  Forgotten Island Opens With $12.8 Million at Domestic Box Office. DreamWorks Animation ’s latest animated adventure, Forgotten Island, has begun its theatrical run with $12.8 million at the domestic box office. The film arrived in theaters on September 25, attracting audiences with its fantasy setting, colorful animation and story centered on friendship. During its opening weekend, the movie played in 3,548 theaters across North America. It earned approximately $4.37 million on Friday, followed by $4.96 million on Saturday. Sunday’s earnings brought its three-day domestic total to $12.8 million. The film finished fifth at the domestic box office. International audiences have also contributed to the movie’s opening performance. Including overseas ticket sales, Forgotten Island has collected approximately $20.6 million worldwide, with $7.8 million coming from international markets. These figures give the animated feature a modest start as it enters its first week in theaters....

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

 انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا




انٹربینک مارکیٹ میں اچھے فنڈامینٹلز کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمیٹ فنڈنگ کی پاکستان میں گلیشئیر سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 25کروڑ ڈالر کی فنڈنگ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کے تحت توانائی کان کنی اور زراعت میں تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق جیسے اچھے فنڈامینٹلز کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

دسمبر میں 1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کو 20ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 280روپے 72پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن زرمبادلہ کی رسد بڑھنے سے درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کی کمی سے 280روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس طرح سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments